پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان کا نوشہرہ میں شجرکاری مہم کاآغاز

وزیراعظم عمران خان نوشہرہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کاآغاز کردیا، مہم کے تحت موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نوشہرہ پہنچے ، جہاں انھوں نے شجر کاری اورزیتون کی کاشت سے متعلق پروگرام میں شرکت کی اور زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر گورنر،وزیراعلیٰ کے پی ،معاون خصوصی ملک امین اسلم اور وزیردفاع پرویزخٹک بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔

زیتون کی شجرکاری 10بلین ٹری سونامی پروگرام کاحصہ ہوگی ، مہم کے تحت موزوں مقامات پرزیتون کی شجرکاری کی جائے گی، زیتون کی کاشت سےناصرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر عمران خان اظہارخیال بھی کریں گے۔

خیال رہے رواں سال جنوری میں گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں زیتون کی کاشت کا بڑا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، منصوبے کی کامیابی سے بیروزگار اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صرف ضلع دیر میں زیتون کی اعلی کوالٹی کی پانچ اقسام پیدا کی جاسکتی ہیں، قبائلی اضلاع میں جنگلی زیتون کے تین کروڑ ساٹھ لاکھ درخت جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر زیتون کے سات کروڑ درخت موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button