پاکستانی خبریں

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 29اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 29اموات اور 2 ہزار253نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ7 ہزار453ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار38ہے۔ 5 لاکھ 71 ہزار878افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار769افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 458، خیبر پختونخوا 2 ہزار159، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار81، خیبر پختونخوا 76 ہزار104، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار411،  پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار659، بلوچستان 19 ہزار220، آزاد کشمیر 11 ہزار11 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button