ملک میں کورونا کے باعث خطرناک صورتحال، وفاقی وزیر اسد عمر نے بیان جاری کر دیا

ملک میں کورونا کے باعث خطرناک صورتحال، وفاقی وزیر اسد عمر نے بیان جاری کر دیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں کورونا وبا سے متعلق پیدا ہوتی خطرناک صورتحال کے بارے میں خبردار کردیا۔

اپنے ایک بیان میں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس میں برطانیہ سے آیا ہوا وائرس زیادہ نمایاں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ برطانیہ سے آیا وائرس نہ صرف تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ اس سے اموات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب میں اس کے اثرات واضح نمایاں ہوئے ہیں جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے صوبے بھر میں کورونا کی پابندیاں نافذ کردی ہیں جب کہ بعض علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرکے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات بھی مقرر کردیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں