پاکستانی خبریں

خفیہ کیمروں پر فواد چوہدری اور مصطفیٰ کھوکھر کے درمیان ٹویٹر جنگ چھیڑگئی

خفیہ کیمروں پر وفاقی وزیر فواد چودہری اورپیپلز پارٹی کے سینٹر مصطفیٰ کھوکھر کے درمیان ٹویٹر جنگ چھیڑگئی ہے۔

فواد چوہدری نے چھوٹے کیمرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہوتا ہے خفیہ کیمرا جسے ناخن میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بظاہر یہ سی سی ٹی وی کیمرے لگ رہے ہیں اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے کیمرے ایسے نہیں ہوتے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک پیچ میں نصب جدید خفیہ کیمرے کی تصویر بھی شیئر کی۔ تاہم صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب مصطفی کھوکر نے پولنگ بوتھ کے ساتھ ایک پارٹیشن میں نصب ایسا ہی ایک پیچ بھی ڈھونڈ نکالا اور اس کی تصویر فواد چوہدری کو ٹیگ کر کے ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔

مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ آپ نے اچھی نشاندہی کی۔ بوتھ کے نزدیک اس طرح کے کچھ مشکوک ڈیوائس موجود ہیں۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری نے جوابی ٹویٹ کیا کہ سیکریٹری سینیٹ کیمروں پر کمیٹی بنا دیں۔ کمیٹی بنا دیں اس سے پہلے کہ ساری وائرنگ کو کیمرے سمجھ کے اکھاڑ دیں۔

Related Articles

Back to top button