پاکستانی خبریں

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید53 اموات اور2ہزار701نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید53 اموات اور2ہزار701نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار430 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 198 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار703 ہے۔ 5 لاکھ 68 ہزار65افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار698افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار452، خیبر پختونخوا 2 ہزار138، اسلام آباد میں 520، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار963، خیبر پختونخوا 75 ہزار52، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار661، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار576، بلوچستان 19 ہزار171، آزاد کشمیر 10 ہزار816اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button