پاکستانی خبریں

بلاول بھٹو کی سراج الحق سے چیئرمین سینیٹ کیلیے ووٹ دینے کی درخواست

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کر ‏کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کردی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی ‏صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو نے سراج الحق سےچیئرمین سینیٹ انتخاب میں تعاون کی ‏درخواست کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ‏جب کہ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل امیدوار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری ‏نے سراج الحق سےملاقات کی اور انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی۔

خیال رہے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button