پاکستانی خبریں

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے متعلق اہم فیصلہ کر دیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور کور کمیٹی کے تمام ممبران نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے ارکان نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر وزیراعظم کے اعتماد کی تائید کردی ہے۔ تاہم کور کمیٹی نے رائے دی ہے کہ پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر تبدیلیاں ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے سیاسی حلقوں میں وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے 2 ماہ ملکی سیاست کیلئے اہم ترین قرار دے دیئے ہیں۔ وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی تنظیم سازی کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی رہنما متحرک اور متحد رہیں۔

 

 

Related Articles

Back to top button