پاکستانی خبریں

ہمارے سینیٹرز کو کالز کرکے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو کالز کرکے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کالیں کی جارہی ہیں، اور کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ ہمارے کچھ سینیٹرز نے وہ کالیں رکارڈ کر کے ثبوت کے طور پر رکھ لی ہیں۔

مریم نواز نے نجی چینل کا ٹکر بھی اپنی پوسٹ میں لگارکھا ہے جس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب جمعے کو عمل میں آئے گا، عددی لحاظ سے اپوزیشن کو برتری حاصل ہے۔ پی ڈی ایم نے چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیرمین کے لیے عبدالغفور حیدری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button