کراچی پولیس نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

کراچی پولیس نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی

کراچی،ملیر پولیس نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی.کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار

دہشتگرد خلیل اللہ عرف قاری سے دستی بم،پستول برآمد
ملزم نے دو ہزار سات میں دوست کی دعوت پر کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی
ملزم سوات میں آپریشن شروع ہوتے ہی روپوش ہوگیا تھا
ملزم نے افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی
دو ہزار بارہ میں ملزم نے جاوید سواتی کیساتھ رزق آباد ٹریننگ سینڑ کی ریکی کی
ملزم نے دو ہزار بارہ اورنگی ٹاون بینک ڈکیتی کے دوران گاڑی پر فائرنگ کی
دو ہزار سولہ میں ملزم نے دہشتگروں کی فیملیز کو افغستان سے لانے اور لیجانے میں ملوث رہا
ملزم نے دو ہزار اٹھارہ میں طارق بٹن کے ہمراہ سعیدآباد ٹریننگ سینڑ کی ریکی کی
ملزم نے ساتھیوں سمیت دوبارہ ٹریننگ سینڑ پر خودکش حملہ کا پلان کیا
ملزم نے ساتھیوں سمیت اورنگی ٹاون میں خودکش کو تیار کرنے کیلئے گھر بھی حاصل کیاتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں