نوجوان کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو 30 سال قید کی سزا

نوجوان کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو 30 سال قید کی سزا

کراچی میں 22 سالہ نوجوان کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے سمیت 3 ملزمان کو 30، 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

نوجوان اظہر کے قتل کے مقدمے کی سماعت ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی میں ہوئی اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے باپ اور بیٹے سمیت تین ملزمان کو سزا سنا دی۔

عدالت نے تینوں ملزمان سعید، اویس سعید اور نور محمد کو مجموعی طور پر 30، 30 سال قید کی سزا سنائی اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہو گی۔

پولیس کے مطابق مجرموں نے 4 مارچ 2020 کو اظہر کو گلشن اقبال سے اغواء کرنے کی کوشش کی، مجرم اویس نے موقع پر اظہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں