عدم اعتماد کا اظہار کب ہوگا؟ یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی: بلاول بھٹو

عدم اعتماد کا اظہار کب ہوگا؟ یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی سال سے بائبرڈ نظام چل رہا ہے۔

سیاست بھی ایک آرٹ ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے، غیرسیاسی سپورٹ سے ہر دروازے بند ہوتے جارہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نیا طریقہ کار ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سینیٹ کی سیٹ نے اس پورے نظام کو بے نقاب کیا ہے، ایک سیٹ نے ثابت کردیا وزیراعظم قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکا، اب تو صدر پاکستان نے خود مان لیا عمران خان نے پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عدم اعتماد کا اظہار کب ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، موجودہ حکمران مولانا فضل الرحمان ، نوازشریف اور زرداری کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم صاحب آپ کو گیلانی صاحب سے سیکھنا چاہیے تھا، عمران خان یوسف رضا گیلانی کی طرح اپنے ممبران کو عزت دیتے تو آج یہ نہ ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں