عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید52اموات اور ایک ہزار579 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید52اموات اور ایک ہزار579 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید52اموات اور ایک ہزار579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار14 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117 ہیں۔ 5لاکھ56ہزا769افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 405، خیبر پختونخوا2 ہزار99، اسلام آباد504، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 308 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار78، خیبر پختونخوا 73 ہزار258، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار164، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار51، بلوچستان 19 ہزار097، آزاد کشمیر10 ہزار404 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں