ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے، یوسف رضا گیلانی

ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے، یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدوار یوسف رضا گیلانی جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو ہم نیوز سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں اور جس مقصد کے لیے آئے تو وہ پورا کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے۔

ایوان میں پہنچنے کے بعد یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگ لیا

یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں آئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے اسمبلی پہنچنے کے بعد کہا کہ آج اتحادیوں کا امتحان ہے اور انہوں نے اپنا فیصلہ دینا ہے۔ اتحادیوں کا کردار آج انتہائی اہم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں