کرونا وائرس سے مزید 36 افراد ہلاک

کرونا وائرس سے مزید 36 افراد ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید36اموات اور ایک ہزار392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار365 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار98 ہے اور5لاکھ46ہزار371 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار 373، خیبر پختونخوا 72 ہزار424، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار 266، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار54، بلوچستان 19 ہزار49، آزاد کشمیر10 ہزار243 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 350، خیبر پختونخوا2 ہزار 79، اسلام آباد501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 301 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں