پاک فضائیہ کے پائلٹس کو پروفیشنل صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، ائیر چیف

پاک فضائیہ کے پائلٹس کو پروفیشنل صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، ائیر چیف

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ اور بھارتی جارحیت پر فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے کامیاب ردِ عمل پر اسلام آباد ائیر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال کی تکمیل پر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کے پائلٹس کو سلام پیش کیا اور گارڈ آف آنرز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پاکستانی قوم امن سے محبت کرنے والی قوم ہے۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ میں پاک فضائیہ کے پائلٹس کو پروفیشنل صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔

ابھی نندن کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے اعلیٰ مثال قائم کی جبکہ پاک فوج نے کوونا وبا کے دوران بھی مثالی کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں