حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی, مریم نواز کا خود جانے کا فیصلہ

حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی, مریم نواز کا خود جانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کے موقع پر خود جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ کل صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے موقع پر مریم نواز خود جائیں گی۔

حمزہ شہباز کو کل 2 بجے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حمزہ شہباز کے بھرپور استقبال کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز براستہ کچا جیل روڈ ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ جائیں گے، ان کا مختلف استقبالی کیمپس کے ذریعے بھرپور استقبال کیا جائے گا، اور وہ ایک ریلی کی صورت میں جیل سے رہائش گاہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں