اہم خبر؛ پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے

اہم خبر؛ پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے

پنجاب میں سینیٹ کی تمام 11خالی نشستوں پر انتخابات بلا مقابلہ ہوگئے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

کامیاب ہونے والوں میں اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ساجدمیر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چوہدری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ سیف اللہ سرور نیازی اور مشاہداللہ خان مرحوم کےبیٹےافنان اللہ خان بھی بلامقابلہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

ان تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں