ملک میں نئے انتخابات کے حوالے سے آفتاب شیرپاؤ کا اہم دعویٰ

ملک میں نئے انتخابات کے حوالے سے آفتاب شیرپاؤ کا اہم دعویٰ

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہےکہ ملک میں بہت جلد نئے اور آزادانہ انتخابات ہوں گے، پی ٹی آئی کوڈھونڈنے سے بھی امیدوار نہیں ملیں گے۔

آفتاب شیرپاؤ کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پرویز خٹک کو اس کے گڑھ میں ہرادیا، حکومت اگر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانا چاہتی ہے تو چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کے انتخابات بھی اوپن ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں