جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس میں مختصر فیصلہ سنا دیا

جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس میں مختصر فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کا مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیصلہ پانچ ایک کی شرح سے جاری کیا گیا۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے 10 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بینچ کے معزز ممبر جسٹس منظور ملک نے پانچ ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

جسٹس منظور ملک تفصیلی فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ لکھیں گے۔ جسٹس قاضی فائز اور انکی اہلیہ کی جانب سے محمد قاسم میر جت ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس میں نظر ثانی درخواستوں دائر کی گئی تھیں۔ درخواستیں جسٹس قاضی فائز عیسی، انکی اہلیہ سرینا عیسی اور مختلف بار کونسلز نے دائر کی تھیں۔

درخواستوں میں میں چھ رکنی لارجر بینچ کے بجائے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دیاجائے گا۔ بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے۔ بینچ نے آفیس کو ہدایت کی کہ وہ نئے بینچ کے متعلق معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں