مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پیسے، دھونس اور غنڈہ گردی کے زور پر سیاست کی ہے: شبلی فراز

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پیسے، دھونس اور غنڈہ گردی کے زور پر سیاست کی ہے: شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پیسے، دھونس اور غنڈہ گردی کے زور پر سیاست کی ہے اور اگر گزشتہ ایک ماہ کی پریس کانفرنس سنی ہو تو انہوں نے برملا اقرار کیا کہ بندوق کی نوک پر الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔

ڈسکہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آج راجکمانی نے قاتل کو اسٹیج پر کھڑا کرکے شاباش دی جس سے شہید ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ اور اہل ڈسکہ کے زخموں پر نمک پاشی کی۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ آج انہوں نے اس سوچ کی عکاسی کی جس کی اہل ڈسکہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قبضہ گروپوں، منشیات فروشوں اور دیگر مافیاز کی سرپرستی کی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت اور ہمدردی کرنے آئے ہیں اور آج جلسے میں مسلم لیگ (ن) مگر مچھ کے آنسو بہارہی تھی ہمیں لاہور میں ماڈل ٹاؤن کا واقعہ نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے ماڈل ٹاون سانحہ میں خواتین اور بچوں پر گولیاں برسائیں اور اس کے مرکزی کردار رانا ثنا اللہ موجود تھے اور ان کی سربراہی میں انسانی جانوں کا ضائع کیا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پیسے، دھونس اور غنڈہ گردی کے زور پر سیاست کی ہے اور اگر گزشتہ ایک ماہ کی پریس کانفرنس سنی ہو تو انہوں نے برملا اقرار کیا کہ بندوق کی نوک پر الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیانیے کو شکست ہو رہی ہے اس لیے یہ سب اتنا شور مچا رہے ہیں۔

وفاق وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران کان کی پالیسیوں پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیت کو وہ اپنی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ سمجھتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ ہونے والا ہے، کہیں جگہوں پر خاتمہ ہوگیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 40 ہزار کی برتری سے جیتنے والے ضمنی الیکشن میں بری طرح ہار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھی ضمیر فروشوں کو شکست دیں گے جو ہمیشہ پیسے کی سیاست کرکے اپنی جگہ بناتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک اور عوام کی ترقی کے لیے ہمیں وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر لبیک کہنا ہوگا اور ہم چاہیں گے ہمارے بچے بہتر مستقبل دیکھ سکیں۔

اس موقع پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کسی بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ مطلب نہیں کہ ہر بندہ کچھ بندے جمع کرکے حملہ کردے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ڈسکہ میں جلسے سے متعلق کہا کہ ہمیں حسرت ہی کہ مریم نواز کبھی سچ بول دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوشہرہ اور وزیر آباد میں اپوزیشن الیکشن جیتی تو وہاں انتخابات شفاف تھے اور ڈسکہ جہاں پی ٹی آئی کو کامیابی ملی وہاں دھاندلی ہوگئی یعنی میٹھا میٹھا ہم اور کڑوا کڑوا تم۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے نتائج کو فوری طور پر اعلان کرنا چاہیے اور الیکشن کمیشن کا حکم ہم ماننے پر تیار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی والدہ کلثوم بی بی نے الیکشن لڑا تھا ایک حلقے میں 3 ارب روپے خرچ کردیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں