امید ہے ندیم افضل چن استعفیٰ واپس لیں گے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن بہترین سیاستدان ہیں لیکن انہوں نے استعفیٰ جذبات میں دیا، امید ہے وہ ستعفیٰ واپس لیں گے۔ہر آدمی اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔ ندیم افضل چن سیدھے سادھے انسان ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کیساتھ کام کرنے والوں کو کوئی شکوہ نہیں ہے۔ ہماری حکومت میں بہت سارے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کابینہ کواجتماعی طور پر کہا تھا کہ’جب متفقہ فیصلہ ہوجاتا ہے تو پھر تنقید نہ کیا کریں‘۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی و ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے۔ ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں