وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کار ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔

8 جنوری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ ’‏اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں‘۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 18 اپریل 2018 کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں