حکومت نے پہلے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی اور پھر ڈھونگ رچایا، احسن اقبال

حکومت نے پہلے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی اور پھر ڈھونگ رچایا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے نواز شریف لندن سے واپس نہ آئیں۔حکومت نے پہلے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی اور پھر ڈھونگ رچایا۔انہوں نے کہا کہ وزرا کو سب سے زیادہ جلدی نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہے۔ یہ نہیں چاہتے وہ سابق وزیراعظم اپنے ملک واپس…

احسن اقبال نے کہا کہ نیب لندن میں مقدمہ ہار گئی ہے۔ نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج لگانے میں 4 ارب روپے ڈوب گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی مالیت کے فلیٹ نہیں ہیں، جتنی رقم خرچ کر دی گئی۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا 16 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں۔

مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد فروری کے دوسرے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے اور تجدید کے لیے نوازشریف کو خود درخواست دینی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی درخواست کے بعد ہی حکومت فیصلہ کرے گی تاہم خدشہ ہے کہ نواز شریف پاسپورٹ بنوا کر کسی اور ملک جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں