نیو ایئرنائٹ کے موقع پر قانون شکنی کرنے والے126 ملزمان کو گرفتار

نیو ایئرنائٹ کے موقع پر قانون شکنی کرنے والے126 ملزمان کو گرفتار

پولیس نےنیو ایئرنائٹ کے موقع پر قانون شکنی کرنے والے126 ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے جن میں کثیر تعداد نوجوانوں کی ہے۔سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے بتایا کہ ون ویلنگ اور آتش بازی پر 112 مقدمات درج ہوئے اور ان میں مطلوب 126ملزمان کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے پر 32 مقدمات درج کیے گئے۔ 32مقدمات میں 34 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

نئے سال کی آمد پر کراچی میں بھی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی ہیں۔ لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں شہری سے اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمہ درج ہوا۔

کراچی کے سولجر بازارسے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ پی آئی بی کالونی اور گلشن معمار سے نوجوان گرفتار ہوئے ہیں۔

سی ویو اور رضویہ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہوگیا ہے۔ کراچی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں لڑکی سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے تھانہ ڈیفنس میں ون ویلنگ کیخلاف مقدمہ درج ہوا اور پولیس نے8منچلوں کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے کوہ نور میں بھی کئی نوجوان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر دھر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں