پاکستانی خبریں

نیو ائیر نائٹ منانے والے ہوجائیں ہوشیار، وفاقی پولیس نے سیکیورٹی پلان بنا لیا

نیوائیر نائٹ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں آتش بازی، فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین سید کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے سیکیورٹی پلان بنا لیا ہے اور 2ہزار اہلکار ڈیوٹی پر مامورہوں گے۔تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز بڑی شاہراہوں اور اہم مقامات پر خود موجود رہیں۔

ایس ایچ اوز چھوٹی شاہراہوں اور مارکٹوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر رہیں۔ سی ٹی ڈی کے دستے داخلی خارجی راستوں پر گشت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے ون ویلنگ کے خلاف بھی نوٹس لے لیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک کو ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ٹیمیں تیار کریں، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ا سپیشل ناکہ جات لگائے جائیں۔

Related Articles

Back to top button