پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ دونوں ججز کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار سے حلف لیا۔ تقریب میں ججز اور وکلا سمیت عدالتی عملے نے شرکت…

ایک سال بعد کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مستقل کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سات جج ہیں جن میں سے چار مستقل اور تین ایڈیشنل ہیں۔ دو نئے ججز کی تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل تعداد9ہو جائے گی۔

نئے ایڈیشنل جج بابر ستار کو ٹیکس کے معاملات اور کارپوریٹ قوانین پرعبور حاصل ہے۔ ان کی انرولمنٹ2006 میں ہائی کورٹ کے وکیل اور2017 میں بطور سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر ہوئی۔

بابر ستارنجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگراموں میں بطور مبصر بھی شریک ہوتے رہے ہیں اور کالم بھی لکھتے تھے۔

نئے ایڈیشنل جج طارق محمود جہانگیری پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ن لیگ کے دور میں اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

طارق محمود جہانگیری سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں ان کی وکیل رہے ہیں اور انہیں فوجداری معاملات میں مہارت حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button