پاکستانی خبریں

پی ڈی ایم نے ملک بھر میں مظاہروں کیلئے تاریخوں کی منظوری دے دی

حکومت مخالف اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے دوسرے مرحلہ کے تحت ملک بھر میں مظاہروں کیلئے تاریخوں کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے زیراہتمام 3 جنوری کو بہاولپور میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ بہاولپور مظاہرے کی کی قیادت مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ 6جنوری کو…

پی ڈی ویم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق 23 سرگودھا، 30 سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے یکم جنوری کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جو لاہور میں مریم نواز کے گھر ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہروں کی نئی تواریخ کا باضابطہ اعلان یکم جنوری کو ہونے والے اجلاس کے بعد متوقع ہے۔

یکم جنوری کو لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ استعفوں کیلئے مناسب وقت کی طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید برآں مولانافضل الرحمان آج مریم نواز سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ مریم نواز اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان کے گھر جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما پیپلزپارٹی کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی نئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کریں گے۔ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو وشنید ہوگی۔

Related Articles

Back to top button