برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں توسیع, سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بیانیہ جاری

برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں توسیع, سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بیانیہ جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن نے برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر سفری پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز نیگیٹو کووڈ رپورٹ کے ساتھ ٹریول کر سکیں گے جبکہ جہاز کا عملہ بھی نیگیٹو کووڈ رپورٹ ہمراہ لائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو پاکستان میں منفی رپورٹ آنے تک ہوٹلوں میں قرنطینہ میں رہنا ہو گا جبکہ سفری پابندیاں 4 جنوری تک رہیں گی۔

سفری پابندی 4 جنوری کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے بڑھائی یا نرم کی جا سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں