نوازشریف کی صاحبزادی کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں شامل تفتیش کرلیا گیا

نوازشریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

اسما نوازکو شوگر مل نقصان میں ہونے کے باوجود بھی فائدہ ملتا رہا ۔ اسما نواز کو مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے کا منافع ملا۔

نیب کے مطابق چوہدری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائدروپے کے نقصان میں جا رہی تھی۔ اسما نواز کیجانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں۔

اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا ذرائع آمدن کچھ نہیں تھا۔ اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے۔

نیب کے مطابق 1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں