پاکستانی خبریں

حکومت نے شاہد خاقان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو 15 دن کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ایک بار کے لیے دی گئی ہے، کابینہ نے شاہد خاقان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی تھی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نیب کی جانب سے شامل کرایا گیا تھا۔حکومت نے ان کو انسانی ہم دردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی۔

شاہد خاقان عباسی کو بیمار بہن اور بہنوئی کی عیادت کے لیے امریکا جانا ہے جہاں دونوں کرونا وائرس کی وجہ سے شدید علیل ہیں، شاہد خاقان کی بہن پنسلوانیا میں رہائش پذیر اور اسپتال میں داخل ہیں۔

Related Articles

Back to top button