پاکستانی خبریں

کراچی کے بینک میں پر اسرار دھماکے کی آواز سنی گئی

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک میں پر اسرار دھماکے کی آواز سنی گئی۔پولیس کے مطابق پاپوش نگر میں بینک میں ہونے والے دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور شٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی مرتضیٰ کے مطابق دھماکہ بنک کے اندر ہوا، بینک کے شٹر اور قریب میں کھڑے 2 موٹر سائکلز کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے 25 دسمبر کی سرکاری تعظیل کی وجہ سے بینک میں سوائے ایک گارڈ کے کوئی عملہ موجود نہیں تھا۔

Related Articles

Back to top button