پاکستانی خبریں

پولیس کا معاشرے میں بہت بڑا مقام ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غلط راستے پر چلنے والے سیاستدانوں کیلئے یہ پیسہ اللہ کا عذاب ہے، ماضی کے سیاستدان جس راستے پر نکلے وہ آج عبرت کا نشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے سربراہ بننے والے ماضی…

وزیراعظم نے کہا کہ کچھ اسپتالوں میں جارہےہیں کوئی ملک سے باہر جارہا ہے، بچے باہر بھاگے ہوئے ہیں ،چوری چھپانے کیلئے جھوٹ بول رہےہیں، بڑے بڑے محلوں میں رہنے والوں کی اصلیت تو اللہ جانتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک قوم کی جان و مال کی حفاظت نہیں ہوتی وہ ترقی نہیں کرسکتی، امن وامان اور سیکیورٹی نہ ہونے سے قوموں میں خوشحالی نہیں آتی، سرحدوں پر پاکستان کی حفاظت افواج پاکستان کرتی ہے اور ملک کے اندر شہری کو جو تحفظ دیتی ہے وہ پولیس ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کا معاشرے میں بہت بڑا مقام ہوتا ہے، افسوس ہے ہمارے معاشرے میں پولیس کو وہ مقام نہیں ملا، غلامی کےدور میں انگریز پولیس سے غلط کام کراتا تھا، انگریز کے اپنے ملک میں پولیس مختلف تھی،غلامی کےدورمیں انگریز پولیس سے غلط کام کراتاتھا ، چاہتاہوں قوم پولیس کو اپنا سمجھے اور ان سے پیار کرے۔

پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ سال دوہزار تیرہ میں کے پی میں حکومت سنبھالی تو پولیس دہشتگردی کا شکار تھی، اسی سال پولیس کے پانچ سو اہلکار شہید ہوچکے تھے، مورال گرچکا تھا، بعد ازاں کے پی پولیس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور شہریوں نے حمایت میں جلوس نکالے، مجھے فخر ہے کہ کے پی پولیس کو اپنی آنکھوں کے سامنے بدلتےدیکھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ جب قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا تو بھارتی بکی نے رابطہ کیا اور کہا کہ ٹاس کا فیصلہ دیں تو بہت پیسہ دینگے، جسے ہم آسان راستہ سمجھتے ہیں وہ ہماری تباہی کا راستہ ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہر گھر پر مشکل وقت آتا ہے ، قرضے چڑھتے ہیں تو اخراجات کم کرنا پڑتے ہیں، ہم نے بیلنس کرنا ہےاور قرضوں پر گزارا کرنا ہے، وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے 60سے70فیصد اجراجات کم کئے، جب تک آمدنی نہیں بڑھتی قوم سے کہتا ہوں تھوڑا صبر کرنا پڑے گا، اللہ نے ہمیں سب کچھ دیا ہے صرف اپنی گورننس کو بہتر کرنا ہے، پانچواں مہینہ ہے کہ 17سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔

پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اسلام آباد پولیس کے ہر گھر میں ہیلتھ کارڈ دیں گے، اسلام آباد پولیس کے ہر گھر کو10لاکھ روپے تک میڈیکل انشورنش ملےگی، صرف پولیس نہیں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے، پولیس کی تنخواہوں کیلئےآج حفیظ شیخ سے بات کروں گا،ا س کے علاوہ آئی جی کی درخواستوں پرجاکر وزیر سےبات کروں گا، بادشاہ نہیں وزیراعظم ہوں، مجھےپوچھناپڑتاہے۔

Related Articles

Back to top button