پاکستانی خبریں

چترال کے علاقے میں پولیس نے دولہے کو گرفتار کر لیا

پولیس نے اپرچترال کے علاقے لاسپور میں ایک 29 سالہ نوجوان کو11 سالہ بچی سے نکاح کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق بچی کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔ والد نے ایف آئی آر میں شکایت کی کہ نوجوان نے بہلا پھسلا کر لڑکی کو اغوا کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی…

ڈی پی او نے بی بی سی کو بتایا کہ کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق دو تین روز پہلے ان کی بیٹی گھر سےغائب ہوئی تھیں۔ والد کی جانب سے بیٹی کو بہلا پھسلا کر اس کا نکاح کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو اغوا کر کے بہلا پھسلا کر شادی کرنے والے ان کے قریبی رشتہ دار ہیں جن کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نکاح پڑھوانے والے مولوی اور ایک گواہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے معاملہ اب ایف آئی آر کے بعد کورٹ میں جائے گا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بچی ملزم کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی تھی وہ ان کا رشتہ دار تھا۔ انہوں نے خوشی سے وہاں نکاح کر لیا تھا۔ ہمیں پتہ چلا چونکہ یہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آتا ہے اس لیے ہم نے اس کے خلاف پرچہ کاٹا ہے۔ لڑکی بھی بازیاب کروا لی ہے اور لڑکے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button