پاکستانی خبریں

ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد چل بسے

کورونا وائرس نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید دو ہزار ایک سو بیالیس افراد کو متاثر کردیا۔ دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، پاکستان میں بھی کرونا کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی، یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کرونا کا شکار ہورہے ہیں جبکہ سینکڑوں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے والوں کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار 142 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 905 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں 35 ہزار 621 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 64 لاکھ 281 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button