پاکستانی خبریں

فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نےپارٹی رہنماؤں، ترجمانوں کو اپوزیشن کی قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں مجوزہ ترامیم عوام کے سامنے لانےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا، اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا، اپوزیشن کی تحریک صرف این آر او کے لیے ہے، اپوزیشن نے 34 نکات لکھ کر ہم سے این آر او مانگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح مؤقف ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے رائے دی کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کرتے رہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بےنقاب کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت اور کہا کہ ہم جہاد کررہے ہیں مافیا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button