نواز شریف اور آصف زرداری کے بیرون ملک دوروں پر کتنے اخراجات آئے؟ وزیراعظم کو بریفنگ دے دی گئی

وفاقی کابینہ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے غیر ملکی دورے کے اخراجات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر 1421.5ملین روپے کے اخراجات آئے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں سابق صدر آصف زرداری کے غیر ملکی دوروں پر 183.5ملین روپے خرچ ہوئے۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا؟ سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف آئی اے ری اسٹرکچرنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ سول سروس اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں