پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحما ن سمیت 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن پر بھی حملے کا خدشہ ہے اور ان کو بھی آگاہ کردیا…

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ سی پیک کے خلاف کسی تھریٹ کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن لوگوں کو امتحان میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی اداروں کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی، یہ یقین سے کہہ رہا ہوں۔ وزیراعظم ایسی قانون سازی کریں گے کہ آئندہ کوئی بھی دھاندلی کا نہیں سوچے گا۔

Related Articles

Back to top button