پاکستانی خبریں

پی آئی اے کی سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں منسوخ

کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کے باعث پی آئی اے نے آج 21 دسمبر کو سعودیہ جانے والی18 پروازیں منسوخ کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان، جدہ اور لاہور منسوخ کردی گئی جب کہ لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامے دوبارہ حاصل نہیں ہوتے تب تک پروازیں منسوخ رہیں گی اور متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پرایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تمام مسافروں اپنے درست فون نمبرز پرکال سینٹر 111786786کے ذریعہ اندراج کروائیں اورکسی بھی معلومات کے لیے کال سینٹرپررابطہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button