پاکستان میں کورونا سے مزید 62 اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 62 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 392 تک پہنچ چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں ایک ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 491 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 638 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 333، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 206 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 257، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، بلوچستان میں 17 ہزار 926، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 11.20 فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر 7.47، بلوچستان 3.56، گلگت بلتستان 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 8.19، سندھ 9.20، لاہور8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور 9.23، سوات 6.96، ایبٹ آباد14.49، کوئٹہ5.65، میرپور  میں 7.92  اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں