پاکستانی خبریں

منشیات اسمگلرز نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو استعمال کرنا شروع کردیا

منشیات کے اسمگلرز نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ، گرفتار اسمگلر نے بتایا کہ بلوچستان سے منشیات کراچی پہنچائی جاتی ہے۔

بلوچستان سے سندھ منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، جیکب آباد سے گرفتارملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ منشیات کے اسمگلرز نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو استعمال کرناشروع کردیا۔

گرفتار اسمگلر دانیال نے بتایا کہ بلوچستان سےمنشیات کراچی پہنچائی جاتی ہے اور خلجی نامی منشیات کا اسمگلر پارٹیاں بھی کراتا ہے، پارٹیوں میں بااثرافراد اوراعلیٰ سرکاری افسر بھی مدعو ہوتے ہیں۔

اسمگلر کا کہنا ہے کہ لگژری گاڑیاں منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہوتی ہیں، ایک کھیپ پہنچانےکےلاکھوں روپے ملتےہیں ، منشیات کی کھیپ گلستان جوہرمیں پہنچانی تھی۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ بلوچستان سےجیکب آبادتک چوکیوں پراہلکاررشوت وصول کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button