صوبہ خیبر پختونخواہ میں خوفناک حادثہ، پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے

صوبہ خیبر پختونخواہ میں خوفناک حادثہ، پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے

صوبہ خیبر پختونخواہ میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ خیبر کے علاقے میں باڑہ اکاخیل کے قریب پیش آیا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دو روز قبل ایبٹ آباد میں گاڑی بانڈی میرہ سے حویلیاں جانے والی جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 7 بچے جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

جیپ میں 13 خواتین ، بچہ اور ایک ڈرائیور سوار تھے، حادثہ کرلہ ہرنو کے مقام پر پیش آیا، جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری، حادثے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پانچ افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں