بھارتی فوج کی ایل او سی پر اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی گاڑی پر ہی فائرنگ کردی تاہم افسران بال بال بچ گئے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے پولس سیکٹر پر بھارتی فوج نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم یو این او کی گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ یو این کے افسران نے پاک فوج کی چیک پوسٹ میں پناہ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں