پاکستانی خبریں

پنجاب میں یکساں نصاب تعلیم کےنفاذکی منظوری

پنجاب کابینہ نے صوبے میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک قوم، ایک نصاب درخشاں پاکستان ہمارا خواب ہے۔

انہوں نے کہا پنجاب میں تمام سرکاری و نجی اسکولز اور مدارس میں یکساں نصاب تعلیم کانظام ہوگا۔ یکساں نظام تعلیم وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔

جماعت اول تا پنجم ایک ہی فریم ورک کے تحت نصابی سرگرمیاں مرتب پائیں گی۔ اب امیر اور غریب کے بچوں کیلئے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا نظام رٹہ سسٹم کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔ طلبا کی صلاحیتیں نکھارنے اور اجاگر کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا:

"سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں جماعت اول تا پنجم ایک ہی فریم ورک کے تحت نصابی سرگرمیاں مرتب پائیں گی۔ اب امیر اور غریب کے بچوں کیلئے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا! یہ نظام رٹہ سسٹم کے خاتمے، طلباء کی صلاحیتیں نکھارنے اور اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔”

 

Related Articles

Back to top button