پاکستانی خبریں

بی آر ٹی بس چلتے چلتے رک گئی، بس سروس میں مسائل کوئی نئی بات نہیں

پشاور میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی ہے۔بس تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا ہے کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی ہے اور ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا…

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد بس سروس دوبارہ چل پڑے گی۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے تحت چلائی گئی بس سروس میں مسائل کوئی نئی بات نہیں ہیں۔

اس سے قبل بھی ایک بس چلتے چلتے رک گئی تھی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا۔بس میں کلچ کا مسئلہ آیا تھا جسے جلد ہی درست کر لیا گیا۔

گزشتہ ماہ بی آر ٹی بس چلتے چلتے آبدرہ اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی۔ خرابی کے باعث کوریڈور پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ مسافروں نے دھکا لگا کر بس سٹارٹ کرنے میں مدد کی۔

اس سے قبل بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ گدھا گاڑی سے ٹکرانے کا حادثہ حیات آباد فیز4 فیڈرروٹ پر پیش آیا۔

گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آگئی تھی۔ حادثے میں بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button