شوآف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات ممکن ہی نہیں: اٹارنی جنرل

شوآف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات ممکن ہی نہیں: اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانےکا کبھی نہیں کہا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے کہا کہ شوآف ہینڈکےذریعے سینیٹ انتخابات ممکن ہی نہیں، حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں گے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات سیکرٹ کی جگہ اوپن بیلٹ سےکرانا چاہتے ہیں۔

 اٹارنی جنرل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم مارچ کی بجائے فروری میں سینیٹ الیکشن کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانےکا فیصلہ کررکھا ہے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائےطلب کرےگی۔

حکومت سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں ترمیم کےبغیر الیکشن کروا سکےگی۔ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن شوآف ہینڈکےذریعےفروری میں منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں