وزیراعظم عمران خان نے تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ، وزیراعظم نے تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ، وزیراعظم نےعدالتی فیصلے پر کابینہ…

کابینہ کمیٹی نجکاری کی تشکیل نو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کو 7رکنی نئی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا جبکہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کی بھی تشکیل نو کردی گئی ،وزیر خزانہ سربراہ ہوں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھی تشکیل نو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اب 14ارکان پر مشتمل ہوگی۔

کابینہ کمیٹی سی پیک کی تشکیل نو کی گئی اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ، کابینہ کی سی پیک کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کو نئی 9 رکنی کابینہ کمیٹی توانائی کا بھی چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی تشکیل نو کرتے ہوئے شفقت محمود چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔a

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں