سعودی عرب اور یواے ای جانے والوں کے لیے خوشخبری، سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

سعودی عرب اور یواے ای جانے والوں کے لیے خوشخبری، سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کوانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ، نجی ائیر لائن سعودی عرب اور یواے ای میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کو انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ، اس حوالے سے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن نے کابینہ کی منظوری کے بعد اجازت دی جبکہ سی اے اے نے نجی ایئرلائن کو فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

نجی ائیر لائن سعودی عرب اور یو اے ای میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی ، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن گاکا نے بھی نجی ایئرلائن کوفضائی آپریشن کی اجازت دے دی ، ائیر لائن پہلے مرحلے میں جدہ اور ریاض کے لیے جنوری 2021 سےپروازیں شروع کرے گی اور پھر متحدہ عرب امارات کےلیےپروازوں کا آغاز کرے گی۔

نجی ایئرلائن انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کیلئے جدیدائیر بس 330 اوربوئنگ 737طیارےاستعمال کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں