پاکستانی خبریں

عدالت کا4ہفتوں میں چوہدری برادران کیخلاف تحقیقات مکمل کرنےکاحکم

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے اثاثوں کی تحقیقات4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف کیس کی سماعت کی اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس صداقت علی نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں پرالزامات کیاہیں؟ وکیل نے بتایا کہ آمدن سے زائداثاثوں اورغیرقانونی بھرتیوں کےالزامات ہیں۔

ڈی جی نیب نے عدالت کو بتایا کہ چودہری برادران کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا گیا ہے اور آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس التوا کا شکار ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ چوہدری برادران کیخلاف تحقیقات 6 ماہ میں مکمل کرلیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے چارہفتوں میں چوہدری برادران کی آمدن سے زائد اثاثوں کی انوسٹی گیشن مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ یہ سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اس قبل بھی نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔

Related Articles

Back to top button