پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9 ہزار 80 تک پہنچ چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض صحتیاب ہو چکے اور 42 ہزار 851 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 491 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 اور آزاد کشمیر میں 194 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں