پاکستانی خبریں

پی آئی اے سے ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے کم کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا

پی آئی اے سے ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے مبینہ کم کرنے کے لیے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر مبینہ طور سے لازمی ریٹائرمنٹ اسکیم کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اسکیم کے تحت ملازمین کا نظم و ضبط اور ان کی کارکردگی سامنے رکھی جائے گی، ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ملازمین کی تعداد کم کرکے7ہزار500 کی جائے گی، ری اسٹرکچرنگ کے تحت پی آئی اے کو کور اور نان کور دو درجات میں تقسیم کیا جائے گا۔

نان کور درجہ میں شعبہ انجینرنگ، مرمت و بحالی کا شعبہ اور کچن پر مشتمل ہوگا، کور درجہ میں شعبہ مارکیٹنگ، ایچ آر فنانس، فلائٹ سروسز اور پروکیورمنٹ شامل ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ائر لائن 2021میں 6نئے جہاز اپنے بیڑے میں شامل کرے گی۔

جس کے بعد بیڑے میں شامل جہازوں کی مطلوبہ تعداد35ہوجائے گی، عملہ کی تعداد کم ہونے کے بعد 2021 سے پی آئی اے کے اخراجات میں کمی آجائے گی۔

Related Articles

Back to top button